ترواننت پورم29اگست ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) سیلاب سے تباہ حال ریاست کیرل میں صدی کا تباہ کن سیلاب آنے کے بعدکانگریس صدر راہل گاندھی نے آج چیگنور واقع امدادی کیمپوں کا دورہ کیا اور لوگوں کا دکھڑا سنا ۔کیرالہ میں سیلاب سے بہت نقصان ہوا ہے۔
برطانیہ دورہ سے آج صبح واپس آئے راہل نے چیگنور اور الاپو جھا میں راحت کیمپوں کا دورہ کیا۔ بعد میں وہ ایرناکلم واقع میں کچھ کیمپوں میں بھی گئے۔ریاست کے دو روزہ دورے پر آئے گاندھی کل سیلاب سے متاثرہ ویناڈ اور کوجھی کوڈ اضلاع بھی جائیں گے۔ترواننت پورم سے ممبر پارلیمنٹ کانگریس کے لیڈر ششی تھرور نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کانگریس کے صدر راہل گاندھی آج صبح ترواننت پورم سے مشرقی کیرالہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے معائنہ کے لیے نکلے ۔ وہ ان اضلاع بھی جائیں گے جو گزشتہ دو ہفتے سے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
کانگریس کے سربراہ نے سب سے پہلے یہاں کے عیسائی کالج میں راحت کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں مقیم سیلاب متاثرین سے احوال دریافت کئے ۔ انہوں نے ایک انجینئرنگ کالج میں بنے ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا۔کیمپ میں موجود لوگوں میں کیرالا اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر رمیش چیننتلا اور کانگریس کی ریاستی یونٹ کے صدر ایم ایم ہاسن بھی موجود تھے۔کیمپوں میں رہ رہے لوگوں سے ملاقات کرتے گاندھی کی تصاویر کا اشتراک کرتے ہوئے پارٹی نے ٹویٹ کیا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی چیگنور میں انجینئرنگ کالج میں راحت کیمپ میں رہ رہے سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کررہے ہیں۔ وہ ماہی گیروں اور امدادی کارروائیوں میں شامل پارٹی کارکنوں سے بھی ملاقات کریں گے۔گاندھی نے کل ٹویٹ کیا تھا کہ کل اور اس کے ایک دن بعد میں نے کیرل میں رہوں گا۔
ریاست کے سیلاب متاثرہ علاقوں اور ریلیف کیمپوں کا دورہ کروں گا۔ میں ماہی گیروں، رضاکاروں اور دیگر لوگوں سے ملوں گا جو ضرورت مند لوگوں کی بے لوث انتھک مدد کر رہے ہیں۔آج صبح ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ریاست کنٹرول پینل کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کیرالہ میں جنوب مغرب مانسون کے چھائے رہنے کی وجہ 29 مئی سے ریاست میں بارش اور سیلاب سے پیدا ہونے والی واقعات میں 474 افراد کی موت ہو گئی تھی ۔